ہرجانہ کیس :عمران خان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا

ہرجانہ کیس :عمران خان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ نے اپناوکالت نامہ جمع کرادیاہے ۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفارکی عدالت میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ اپنے وکلا ء کی وساطت سے جمع کرادیاہے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ ان کو جواب داخل کرا نے کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مزیدکارروائی 25ستمبر تک ملتوی کردی ہے ،عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہاز شریف نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے پاناما کے حوالے سے ان پر جھوٹا الزام لگایا ۔

مزید : علاقائی