گلشن راوی ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے موبائل فون اور 8ہزار نقدی چھین کر فرار

گلشن راوی ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے موبائل فون اور 8ہزار نقدی چھین کر ...

لاہور(اپنے کرائم ر پو رٹرسے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلا ت کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو گلشن راوی اے بلاک میں بیوہ خاتون سے موبائل فون اور ساڑھے 8 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ با ٹا پو ر کے علا قے میں شبیر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ98ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ لیا۔جبکہ ڈیفنس سی کے علا قہ میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کرلے گئے۔جو ہر ٹا ؤ ن سے مقصو د کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لے گئے ،شما لی چھا ؤ نی میں خر م کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 10ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا گیا ،علاوہ ازیں شفیق آ با د میں ند یم،ریس کو رس میں ذوالفقا رکی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں اعجا ز،شا د با غ میں بلا ل بٹ،ٹبی سٹی میں جمیل،اکبر ی گیٹ میں مقصو د اوراسلا م پو رہ میںیو سف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی