نیو انا ر کلی:پولیس اہلکار ڈالے کو سڑک کے درمیان پارک کر کے غائب

نیو انا ر کلی:پولیس اہلکار ڈالے کو سڑک کے درمیان پارک کر کے غائب

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نیو انا ر کلی کے علا قہ میں پولیس نے ٹریفک قانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈالے کو سڑک کے بالکل درمیان میں پارک کر دیا اور اپنے ذاتی کام کی غرض سے چلے گئے۔غلط پارکنگ کے باعث شہریوں کو گھنٹوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران کوئی بھی ٹریفک پولیس کا لفٹر اسے اٹھانے کے لئے نہ پہنچا۔شہریوں نے گلہ کیا کہ اگر کسی پرائیویٹ شہری کی گاڑی اس بیہودہ طریقے سے پارک کی جاتی تو اسے فوراً وہاں سے نہ صرف اٹھا لیا جاتا بلکہ ڈرائیور کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جاتی لیکن پولیس موبائل ہونے کے باعث کسی نے بھی ایکشن نہیں لیا۔

مزید : علاقائی