سمن آباد چراغ مارکیٹ دکانوں میںآتشزدگی ،70لاکھ سے زائد مالیت کا کپڑا راکھ

سمن آباد چراغ مارکیٹ دکانوں میںآتشزدگی ،70لاکھ سے زائد مالیت کا کپڑا راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سمن آباد کے علاقے مین کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں رو پے مالیت کا کپڑا جل کرخا کستر ہو گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں چراغ مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑ اٹھی جس نے یکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کی 5دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود70لاکھ روپر سے زائد کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اس دوران دکاندار بھی اپنی زندگی بھر کی کمائی بچانے کے لیے آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -