ڈیفنس سی میں 118تولہ سونا کی چوری میں ملوث 2 ملزم گرفتار

ڈیفنس سی میں 118تولہ سونا کی چوری میں ملوث 2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس سی نے 118تولے سونا چوری کرنے پر ملزمہ نرگس اور شبیر کو گرفتار کر لیا۔ان خیالات کا اظہار ایس پی کینٹ ڈاکٹرانوش مسعود چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کیاڈیفنس ایریا میں گھروں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر انچارج ڈیفنس سی عدنان مسعوداور اسکی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے شبیر عرف شیرا اور اسکی بیوی نرگس کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 118تولے زیورات جس کی مالیتی تقریبا60لاکھ روپے اور نقدی145000روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن عدنان مسعود نے بتایا کہ ملزم کی بیوی گھروں میں کام کاج کرتی اورموقع پاکر گھروں میں واردات کرتی اور روپوش ہو جاتی۔

مزید :

علاقائی -