جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑے گی، قمر زمان کائرہ

جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑے گی، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کان کھول کر سن لیں ابھی تو دو جلسے ہوئے ہیں اور وہ رونا شروع ہوگئے ہیں،کبھی پیپلزپارٹی کے دفاتر پر فائرنگ کی جاتی ہے اورکبھی ہمارے کارکنوں کو زدو کوب کیا جاتا ہے،(ن) لیگ والو ہوش کرو اور اپنے گلوں بٹوں کو لگام دو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ریگل سے چیئرنگ کراس چوک تک مشعل بردار ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں سینکڑوں افراد نے مشعلیں اٹھارکھی تھیں جس کی وجہ سے ریلی کے شرکاء خصوصی توجہ کا باعث رہے ۔ریلی میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد،لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن ، فیصل میر ، عابد صدیقی ، چوہدری اسلم گل، اسراربٹ، حاجی عزیز الرحمن چن، آصف ناگرہ، ملک عثمان، عاصم بھٹی، مقبول شیخ، ذوہیب بٹ سمیت دیگرعہدیداربھی موجود تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑیں گے؟ آپ لوگ ڈیل کر کے ملک سے باہر بھاگنے کے ماہر ہیں۔ اب عوام، عدالت آپکو ووٹوں کے سزائیں دیں گے، کوئی ڈیل نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اب تو چوہدری نثار نے بھی کہہ دیا ہے کہ مریم اور بینظیر کا کوہی مقابلہ نہیں اب پیچھے کیا رہ جاتا ہے؟ بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے ملکی سیاست میں تحمل اور برداشت کو فروغ دیا اورجمہوری اقدار بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے چنیوٹ سے جلسوں کا آغاز کیا توحکومتی صفوں میں تھرتھلی مچ گئی ابھی تو یہ آغاز ہے۔ الیکشن کے دن یہ ثابت کرنا ہے کہ جو جیالے ناراض تھے وہ میدان میں اتر آئے ہیں اورجو گھر بیٹھ گئے تھے وہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرکے کہاکہ الیکشن کے دن تک ڈور ٹو ڈور کیمپین کو مظبوط کرنا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصل میر آپ کو مبارک ہو آپ الیکشن جیت گئے ہیں،آج کی کامیاب ریلی نے فیصلہ دیدیا ہے کہ میدان پیپلزپارٹی کا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -