نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہی ہمارا قائد ہوگا،ایاز صادق

نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہی ہمارا قائد ہوگا،ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امید تھی کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنیوالا ہے،اس کیس سے گزشتہ ایک سال سے تشویش تھی ، یہ کیس تو ابھی چلے گا دیکھا جائے گا، 12ستمبر کو کیس کی سماعت ہے انشاء اللہ اچھے نتائج آئیں گے، مریم نواز مشکل حالات میں سیاست میں آئی ہیں ، ان میں سیاسی پختگی آ جائے گی ، نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہ ہمارا قائد ہوگا۔ ہفتے کے روز لاہور کے علاقے اچھرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سرداز ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنیوالا ہے لیکن یہ کیس تو ابھی چلے گا اور دیکھا جائے گا جبکہ 12ستمبر کو کیس کی سماعت ہے انشا ء اللہ اچھے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں کام کریں اورضروری نہیں کہ پاکستان کے اندر سے سازش کی جائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کیخلاف آنے والا فیصلہ تو ہم نے تسلیم کرلیا ہے مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے اور اس فیصلے کو چیلنج کرنے کاوقت بھی آگیا ہے،۔12ستمبر کو نظر ثانی درخواستوں کی سماعت ہے، امید ہے کہ نظر ثانی پٹیشن کے اچھے نتائج آئیں گے۔
ایاز صادق

مزید :

صفحہ آخر -