سمندری طوفان ارما پھر شدید، جزائر غرب الہند میں ہلاکتیں 24ہو گئیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) براعظم امریکہ ایک کے بعد ایک سمندری طوفان کی زد میں ہے، ارما شدید بارش اور تیز آندھی کیساتھ کیوبا سے ٹکرا گیا، ارما طوفان سے جزائر غرب الہند میں 24 ہلاکتیں ہوئیں، اب سمندری طوفان نے فلوریڈا کی جانب رخ کر لیا ہے، اتوار کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ گنجان آباد ساحلی شہر میامی ویران ہو گیا، فلوریڈا کے چڑیا گھروں سے جانور بھی محفوظ مقامات پر منتقلی کے جا رہے ہیں۔ فلوریڈا اور جارجیا میں تقریباَ ساٹھ لاکھ لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل ہری کین سنٹر میٹرو لوجسٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ارما راستے میں آنیوالی ہر شے کو اڑا دے گا۔ارما کی وجہ سے 37 گھنٹے تک 185میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق طوفان سے بارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،ارما کے بعد سمندری طوفان ہوزے اٹلانٹک کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان بہت سے گنجان آباد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔
ارما طوفان