جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور آمد ، شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی

جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور آمد ، شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کے اہل خانہ ...

لاہور ( این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز لاہور ر پہنچے ۔ آرمی چیف لاہور آمد کے بعد پنجگور میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ 4ستمبر کو کوئٹہ کے علاقہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید سمیت 3جوان شہید اور 3زخمی ہو گئے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید : صفحہ آخر