آپریشن ردالفساد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود ...

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخو اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور سکیورٹی فو ر سز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے جن کے دوران اٹوخیل، مہمند ایجنسی، تحصیل وڑی اور اپردیر کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، مشین گنز ، راکٹ لانچرز، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد کیا گیاجبکہ ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پرکارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔

آپریشن ردالفساد

مزید : صفحہ آخر