اثاثہ جات کیس ، نیب نے آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اثاثہ جات کیس ، نیب نے آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیو زیجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بر یت کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا حکم جا ر ی کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے ہفتہ کے روزلاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ شواہد کو دیکھے بغیر اور میرٹ پر نہیں کیا، آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرکے ایک غلط مثال قائم کی گئی۔نیب کی اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اہم ریکارڈ پیش نہیں کرنے دیا اور مقدمہ کے اہم گواہوں کو نظر انداز کیا۔نیب نے اپیل میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کے پاس آصف زرداری کیخلاف 22 ہزار تصدیق شدہ دستاویزات ہیں جو ان کی آف شور کمپنیوں، سرے محل اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق ہیں جبکہ سابق صدر کیخلاف دیگر ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔نیب نے اپیل میں کہا ہے کہ کیس میں جتنا مواد باہر سے منگوایا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آصف زرداری اور ان کا خاندان بہت سی آف شور کمپنیوں کا مالک ہے جبکہ سرے محل سمیت مرزا شوگر مل سے متعلق بھی ریکارڈ موجود ہے، عدالت چاہے تو ریکارڈ طلب کرے جس کی بنیاد پر مزید کارروائی ہوسکتی ہے۔نیب راولپنڈی نے کیس کی پیروی کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی سربراہی میں ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -