بیگم کلثوم نواز کی دوسری سرجری بھی کامیاب،گلٹیاں نکال لی گئیں

بیگم کلثوم نواز کی دوسری سرجری بھی کامیاب،گلٹیاں نکال لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیاب ہوگیاجس کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آپریشن میں ان کے سینے سے گلٹیاں نکال لی گئیں ہیں جب کہ نواز شریف اور بیٹے ان کے ہمراہ ہسپتال میں موجود ہیں۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کے معالجین نے حلق کے کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے وہ گزشتہ روزنوازشریف اور بیٹوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچیں جہاں انہیں ایک بار پھر داخل کرلیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز 11 روز میں وہ دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔گزشتہ دنوں بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی ہسپتال میں جاری ہے جب کہ عید سے قبل انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی وطن واپسی کلثوم نواز کی طبیعت پر منحصر ہے اور آئندہ چند روز میں ان کی وطن واپسی کی تاریخ طے کی جائے گی۔
کلثوم نواز

مزید :

صفحہ اول -