پاکستان افغان مخالف دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بھی جوش جذبہ سے کاروائی کرے : امریکہ

پاکستان افغان مخالف دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بھی جوش جذبہ سے کاروائی کرے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ چاہتا ہے پاکستان نے جس جوش و جذبے سے اپنی ریاست کے مخالف گروہوں کیخلاف کارروا ئی کی ہے وہ اسی جوش و جذبے سے اپنی سرزمین پر مقیم دوسری دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بھی کارروائی کرے۔ اس خواہش کا اظہار امریکہ کی قائم مقام مندوب برائے افغانستان و پاکستان ایلس ویلز نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے تناظر میں امریکہ پاکستان کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کرتا ہے اس کا سبب پاکستان کی سر زمین پر موجود دہشتگرد تنظیموں کی سرحد پار مسلسل کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ہے۔ امریکی مندوب نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد میں متوقع کمی سے پاک امریکہ شراکت داری کو متاثرہونے کے جواب کہا کانگریس کے ارکان یہ امداد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یقیناًیہ سوال اٹھائیں گے کہ کیا یہ شراکت داری اس خطے میں قیام امن کے مفاد کو پورا کر رہی ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا پاکستان کو سوچنا چاہئے کہ اسکی اپنی قومی سلامتی کے اہداف مستحکم اور پر امن افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکی قائم مقام مندوب نے قبل ازیں واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سے متعلق سب کمیٹی کی سال18ء کیلئے جنوبی ایشیا کیلئے مختص امریکی وزارت خارجہ کے بجٹ پر سماعت میں شرکت کی اور سوالات کے جواب دیئے انہوں نے کمیٹی کو بتایا امریکی وزارت خارجہ کے بجٹ میں کمی کے باعث جنوبی ایشیاء کیلئے کل امداد اب گھٹا کر 22کروڑ 80لاکھ کر دی گئی ہے جن میں بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش ا، نیپال اور مالدیپ شامل نہیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال میں ملنے والی کل اقتصادی اور فوجی امداد کی مالیت 90کروڑ ڈالر ہے جبکہ 18ء کے مالی سال میں یہ امداد کم ہو کر 34کروڑ 40لاکھ رہ گئی ہے جس میں دس کروڑ کی ملٹری فنانسنگ شامل ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی امداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسی صو ر ت میں خطے کے ممالک چین سمیت دوسری اہم اقتصادی قوتوں کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔ کمیٹی میں صوبہ سندھ ہی میں ہونیوالی مبینہ گمشدگیوں کا ذکر بھی کیاگیا۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے ارکان نے بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی سوال اٹھائے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -