اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نواز شریف کو تکلیف نہ ہو ، عمران خان

اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نواز شریف کو تکلیف نہ ہو ، ...

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نواز شریف کو تکلیف نہ ہو، قوم کو شریف خاندان سے نجات ملنے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ عمران خان نے کہا 5 ‘ 5 باریاں لینے والوں سے کے پی کے حکومت نے بہتر پرفارمنس دی۔ کے پی کے میں پنجاب سے پانچ گنا غربت کم ہوئی ہم نے کے پی کے میں اداروں کو مضبوط کیا، تعلیم، صحت اور پولیس کے نظام کو بہتر کیا اور آج وہاں کے عوام پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کو نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کررہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا معیشت سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سرکاری وسائل کے باوجود این اے 120 میں ڈاکوؤں اور چوروں کو شکست فاش ہوگی اور قوم کو ہمیشہ کیلئے شریف خاندان سے نجات مل جائے گی۔

مزید : صفحہ اول