پاک چین سٹریٹجک تعلقات امن کی ضمانت

پاک چین سٹریٹجک تعلقات امن کی ضمانت
 پاک چین سٹریٹجک تعلقات امن کی ضمانت

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پاک چین سٹریٹجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کے ضامن ہیں۔سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔بیجنگ میں چینی ہم منصب زیاو جیء سے ملاقات کے دوران بات چیت میں انکامزید کہنا تھا پاکستان اور چین کے مابین سیاسی،ادارہ جاتی اور ہر سطح پر خوشگوار دو طرفہ تعلقات موجود ہیں جبکہ سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گا۔ملاقات میں دونوں وزرا ء نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے وزیر خزانہ زیاو جیء نے کہا دو ہمسایہ ملکوں کے مابین اعلی سطح پر تبادلے مستحکم دو طرفہ تعلقات کے مقاصد کو مزید آگے لیجانے میں معاون ثابت ہونگے۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ اول