غریب عوام ہی ملک کے حقیقی مالک ہیں

غریب عوام ہی ملک کے حقیقی مالک ہیں
 غریب عوام ہی ملک کے حقیقی مالک ہیں

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے غریب عوام ہی ا س ملک کے حقیقی مالک ہیں اس لئے انہیں نظا م میں اونر شپ دینے سمیت فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے ، جب تک اس پر عمل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت لند ن میں اپنی تصنیف ’’غیر مرئی لوگ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا یہ ایک افسو سنا ک امر ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ نے غریب عوام کا استحصال کیا اور ان کے حقوق غصب کئے ۔ مراعات یافتہ طبقہ پسماندہ طبقا ت کے مسا ئل پر آنکھ بند کئے بیٹھا ہے ۔ مختصر کہانیوں پر مشتمل یہ کتاب ان طبقات کے بارے میں ہے جن کی پاکستان میں نہ کوئی آواز سنتا ہے اور نہ ہی ان کی کوئی مناسب نمائندگی کرتا ہے ، میں نے یہ کتاب اس لئے لکھی تاکہ ان طبقات کو سامنے لا سکوں اور یہی لوگ اس نظام کے اصل شرا کت دار ہیں اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ ہونا چاہیے،جبکہ ریاست اس استحصال زدہ طبقے کو اورنر شپ دینے سے گریزاں ہے تاہم غریب عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔

رضاربانی

مزید : صفحہ اول