نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے اپیل دائر کی

نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے اپیل دائر کی
 نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے اپیل دائر کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 27 سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے ،نواز شریف اور مشرف دور میں بھی سابق صدر کا احتساب ہوالیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جیلیں کاٹیں ہیں ، عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں، آصف زرداری کیخلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ،نیب شرمندگی سے بچنے کیلئے ایسی کوشش کر رہا ہے ، آصف زرداری کی بریت کے بعد اپیل نے نیب کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -