پانامہ کیس فیصلہ، نوازشریف کے بچوں کی ایک اور متفرق درخواست دائر

پانامہ کیس فیصلہ، نوازشریف کے بچوں کی ایک اور متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں نے پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر تے ہوئے دائر تمام اپیلوں کو ایک بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ اور پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ 12 ستمبر کو بنچ کے سامنے صرف تین رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت مقرر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دائر تمام اپیلوں کو ایک ہی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی جائیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت بار ہ ستمبر کو تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہے ۔
پانامہ کیس نظرثانی اپیل

مزید :

صفحہ اول -