کرمنل جسٹس سسٹم میں ترامیم کا مسودہ صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ارسال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کیلئے کرمنل جسٹس سسٹم میں اہم تبدیلیوں کیلئے تجاویز تیار کرنے کے بعد مشاورت کیلئے چا ر وں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ارسال کر دی گئیں۔ تجاویزمیں جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے، ایف آئی آر کے اندراج، سما عت کا طریقہ کار تبدیل ، آزاد کرمنل جسٹس انسپیکشن ایجنسیز کی تشکیل، ضلعی پروبیشن اور پیرول افسران کی تعیناتی، آرمز آرڈیننس 1965ء کے تحت جرائم ناقابل ضمانت قرار دینا شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گواہ کے دستخط شدہ تحریری بیان کیساتھ ویڈیو ریکارڈنگ ، گواہان کے تحفظ کیلئے مؤثر قانون بنانے، شناخت چھپانے کیلئے سکائپ، ویڈیو لنک اور پردے کے پیچھے بیان ریکارڈ کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ فرانزک اور ڈجیٹل شواہد کو بھی اہمیت حاصل ہو گی۔ ٹیلیگراف ایکٹ، وائر لیس سیٹ، سلاٹر ایکٹ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جرمانوں اور سزاؤں کو بڑھانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
مسودہ ارسال