کراچی ، ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی کاندان کے 12افراد ڈوب جاں بحق

کراچی ، ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی کاندان کے 12افراد ڈوب جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن ،این این آئی،صباح نیوز) کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے خواتین وبچوں سمیت ایک ہی خاندان کے12افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ضلع وسطی سے ہے ،ڈوبنے والوں میں صغراں بی بی،پروین اسلم،آمنہ ،سعود،عاطف ،طحٰہ اور دیگر شامل ہیں ۔ایس پی کیماڑی کے مطابق دفعہ 144کے نافذ تھی اور اس فیملی کو پولیس اور ریسکیو حکام کی جانب سے سمندر میں نہانے سے منع بھی کیا گیا تھا۔لیکن منع کرنے کے باوجود فیملی سمندر میں نہانے سے باز نہیں آئی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیکر سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ،جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی وسیم اختر نے 12قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے ،عوام اور انتظامیہ کو باہمی تعاون کو مزید بہتر بنا نا ہوگا تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج 30 لائف گارڈز مبارک ولیج سے ہاکس بے تک اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی لائف گارڈز نے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ڈوبنے والے اشخاص بھنور میں پھنس جانے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں اور خصوصاً وہ نوجوان جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سمندر میں نہانے کے لئے دور تک چلے جاتے ہیں انہیں یہ حادثات زیادہ پیش آتے ہیں۔

12افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -