غیر ملکی خواتین سے شادی رچانے والے تمام ریونیو افسروں کے کوائف طلب
ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی خواتین سے شادی کرنیوالے ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) لارج ٹیکس پیڈ یونٹس، کسٹمز اور ایف بی آر کے تمام شعبہ جات میں کام کرنیوالے گریڈ 17اور زائد کے افسروں کی تفصیلات اور جملہ معلومات طلب کرلی ہیں۔