گیس لیکج دھماکہ، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی اہلیہ جاں بحق

گیس لیکج دھماکہ، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی اہلیہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی رہائش گاہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ کمروں کی دیواریں اورچھتیں گرگئیں وائس چانسلر کی اہلیہ جاں بحق، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈاکٹر قیصرمشتاق کی رہائش گاہ پر2روز قبل سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے ان کی رہائش گاہ کے دوکمرے شدیدمتاثر ہوئے ان کی دیواریں اورچھتیں گرگئیں جس کے باعث وائس چانسلر کی اہلیہ جاں بحق ہوگئیں دیواریں گرنے سے وہاں موجودکاروں کوبھی شدیدنقصان پہنچا، وائس چانسلر ڈاکٹرقیصرمشتاق کی اہلیہ کی نمازجنازہ آج اسلام آباد میں ڈیڑھ بجے دن اداکی جائیگی۔ بہاولپورکی سول سوسائٹی کے ارکان محمداشرف خان، حسن ناصر، خالدسردار، پروفیسر شفیق آتش، پروفیسر ڈاکٹرمزمل بھٹی اوردیگرنے وائس چانسلرکی رہائش گاہ پرہونیوالے دھماکہ پرافسوس کااظہارکیا ہے انہوں نے اس سلسلہ میں وائس چانسلرکی اہلیہ محترمہ کے جاں بحق ہونے کوبھی ایک عظیم سانحہ قراردیاہے اوران کی مغفرت کی دعاکی ہے بتایاگیاہے کہ سوئی گیس کی پائپ لائن رہائشی کمرے سے گزررہی تھی اورلیکیج کے باعث کمرے میں گیس بھرگئی جب استری آن کی گئی تواس سے گیس کوآگ لگ گئی اوردھماکہ ہوگیا۔
گیس لیکج