انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت کوئی اور سنبھالے گا: منظور وسان

انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت کوئی اور سنبھالے گا: منظور وسان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی جگہ کوئی اور سنبھالے گا۔خواب دیکھنے والی سرکار کے نام سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے اہم باتیں کیں۔نجی ٹی وی چینلکے مطابق منظور وسان نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں جس میں سب کا احتساب ہونے والا ہے جب کہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی، اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں بھی صفائی ہوگی اور عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنبھالے گا۔

منظور وسان

مزید : کراچی صفحہ اول