25کروڑ کی لاگت سے سالڈ بیس کیپیٹل سٹی منصوبے کا آغاز کر دیا،شکیل گیلانی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت کی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سیدشکیل گیلانی نے کہا ہے کہ 25کروڑ روپے کی لاگت سے سالڈ بیس کیپیٹل سٹی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سے جہاں شہریوں کو صحت و صفائی کی جدید سہولیات میسر آئیں گی ۔وہاں ادارہ کو منافع بھی ملے گا۔مظفرآباد میں سبزی منڈی کا قیام ،مویشی منڈی ،جدید ذبح خانہ ،ہفتہ وار سستے بازار قائم کرینگے ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے اندرون شہر کیلئے اعلان کردہ منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ۔کیپیٹل مظفرآباد کی خوبصورتی کیلئے ہم نے بیوٹی فیکیشن پروگرام شروع کر رکھا ہے ۔10کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین میونسپل کارپوریشن کمپلیکس تکمیل کے آخری مراحل میں ۔نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے یہ کیمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔زلزلہ میں تباہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن کی جدید عمارت مکمل ہونے سے ملازمین کی دفتر کی ضرورت پوری ہوگی ۔وزیر تعلیم وایم ایل اے حلقہ تین بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت کی روشنی میں مظفرآباد کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے کمر کسی ہوئی ہے ۔اکتوبر 2016میں ادارہ کا چارج سنبھالا ہے ۔نو ماہ میں حکومتی پالیسی اور احکامات کی روشنی میں دن رات کام کر رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے پاس سٹاف اور فنڈز کی قلت ہے ۔حکومت نے فنڈز کا اعلان کیا ہے جس سے ادارہ شہریوں کو مسائل حل کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم پروانہ کو ان کی سینئر صحافیوں کے وفد کو میونسپل کمپلیکس کے دورہ کے دوران پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن سید سجاد علی شاہ ،انسپکٹر ندیم میر،،سینئر صحافیوں راجہ ظفر میزائل ،شبیر اعوان ،غلام نبی بانڈے ،حاجی محمد لطیف اعوان ،شہزاد آفریدی ،سفیر کاظمی ،اشرف تبسم ،ایل بی فاروقی کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بھی موجود تھا ۔جبکہ میونسپل کارپوریشن کمپلیکس آمد پر ایڈمنسٹریٹر کیپیٹل سٹی سید شکیل گیلانی اور دیگر آفیسران نے صدر مظفرآباد پریس کلب سلیم پروانہ کا استقبال کیا ۔سید شکیل گیلانی نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے شکایات سیل اور کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔شہریوں کو صبح و شام شکایت کے ا زالہ کیلئے عملہ اور مشینری دستیاب ہے ۔رات دس بجے تک ٹیم ہر قسم کی شکایت کے حل کیلئے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد خراب مشینری کی مرمت کروائی ۔شعبہ صفائی کے مسائل حل کیے ۔کوڑا کرکٹ جو شہر میں ڈمپ کیا جاتا تھا یہ سلسلہ ختم کیا ۔کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے نئی جگہ میانی بانڈی پر غور کیا جا رہا ہے ۔ری سائیکلنگ پلانٹ کا منصوبہ دو سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے ۔چنگ چی گاڑیوں کے ذریعے تنگ گلیوں سے ملبہ اٹھانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں ۔اسی فیصد ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصب سے آمدن میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مچھلی شاپس،گوشتبابہ شاپس کو مٹن مارکیٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ہوٹلوں ،فلٹر پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ۔ہوٹلز کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔شہر میں صفائی و ستھرائی کیلئے شہر کو تین سیکٹرز اور سات زون میں تقسیم کیا ہے ۔سپروائزر تعینات کیے ہیں ۔دومیل گڑھی پن صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی سیکٹر قائم کیا ہے ۔شہر میں پھول ،پودہ جات لگائے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو پچاس لاکھ پنشن بقایا جات ادا کیے ہیں ۔اب ماہوار پنشن ادا کر رہے ہیں ۔شہر میں تین سو اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کر دی گئی ہے جس سے شہر جگمگا اُٹھا ہے ۔شہر کے بازاروں ،گلیوں میں اندھیرے چھٹ چکے ہیں ۔میونسپل کمپلیکس کی تعمیر چھ سال سے بند تھی ۔پرانا ٹھیکیدار ہٹا کر نئے ٹھیکیدار کو کام دیا ۔جو مکمل ہونے ولا ہے ۔مظفرآباد میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ختم کر رہے ہیں ۔ایکسپائر برجوں کو خوبصورت بنائیں گئے ۔سڑکوں کے کناروں پر کھڑی سوزوکیوں کیلئے ٹاہلی منڈی میں اڈہ بنائیں گے اور مویشیوں کا سدباب کرینگے ۔بینک روڈ شاپنگ پلازہ میں گیسٹ ہاؤس قائم کرنے کی تجویز ہے ۔