چوک اعظم :ٹرالر اور بارات کی ویگن میں خوفناک تصادم ،6بچوں سمیت 11جاں بحق

چوک اعظم :ٹرالر اور بارات کی ویگن میں خوفناک تصادم ،6بچوں سمیت 11جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک اعظم،لیہ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر)چوک اعظم ( نا مہ نگار )باراتیوں کی کوچ پر ٹرالر نے کچل دیا ایک ہی خاندان کے 5بچے 3خواتین سمیت 11جاں بحق 19زخمی 6کی حالت تشویش ناک شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور ملتان ہسپتال ریفر ریسکیو لیہ 1122بھا ری مشینری اور ضلع بھر کی انتظامیاں مو قع پر پہنچ گئی دو گھنٹے تین کرینوں سے ٹرالر کو اٹھا کر نیچے دبی گاڑی کو کاٹ کر میتوں اور زخمیوں کو نکالا گیاتفصیل کے مطابق فتح پور 5مرلہ سکیم کا رہا ئشی حفیظ اپنے بیٹے عدنان کو چک نمبر338الف میں بیا ہنے گیا واپسی پر براتیوں کی کوچ نمبری 9983Zجس میں بچوں اور خواتین سمیت 29افراد سوار تھے بد قسمت کوچ چو ک اعظم فتح پور کی جانب نہر حیات کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے سے آنے والے آہنی سریہ سے لوڈ ٹرالر نمبری 395TLE سے بری طرح ٹکرا گئی اور کو چ مکمل ٹرالر کے نیچے جا گحسی جو اسے گھسیٹتا ہوا کہا ئی میں جا گرا اس خوفناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122لیہ پو لیس تھا نہ چوک اعظم تھا نہ فتح پور ،تھا نہ چوبارہ کے ایس ایچ اوز وسیم لغا ری ،فرحت رسول بندیشہ ،ذکی ریحان اپنے تحت عملہ کے ہمراہ جا ئے حا دثہ پر پہنچ گئے ٹریفک پو لیس کی اضافی نفری منگوانا پڑی MMروڈ ریسکیو کے دوران دو گھنٹہ بند رہی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہو نے والوں میں آمنہ طاہر ،احمد طا ہر(بہن بھا ئی ) ،ایمان ناصر ،اقراء ناصر ،ایمن ناصر ،(سگی بہنیں )ڈرائیور احسان اللہ ولد احمد خان ،پروین اسلم زوجہ محمد اسلم ،غفوراں بی بی ،رشیداں بی بی ،با با صا بر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں اسد علی ولد اکبر علی ،اقصیٰ یعقوب دختر یعقوب ،مبین عزیز دختر محمد حفیظ ،سکینہ زوجہ سلم، اسما ء زوجہ ساجد، مسرت زوجہ یعقوب ،ریحان ولد یعقوب ،مصباح اکبر دختر اکبر،مقدس دختر حفیظ اسماء زوجہ ثا قب شدید زخمی ہو گئے جنہیں ملتان ریفر کر دیا گیا جاں بحق ہو نے والوں کی مو ت دم گھٹنے سے واقع ہو ئی جبکہ زخمیوں کی ٹانگیں ،بازو ،کو لے کی ہذیاں ٹو ٹنے کی شکا یت تھی ایم پی اے قیصر عباس مگسی ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ،چئیر مین عمر علی اولکھ ،ڈی سی او لیہ واجد علی شاہ مو قع پر عملہ کو ہدایات جا ری کیں اس مو قع پر اے سی لیہ عابد کلیار کو ہدایات جاری کی کہ میتوں کے کفن دفن کے انتظامات کئے جا ئیں موقع پر اور ہسپتال میں لواحقین دہاڑیں مار مار کر روتے رہے حلاکتوں میں زیادہ تر بچوں کی تعداد ہے ڈی سی او نے ٹی ایچ کیو نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہو ئے کہا حا دثے کا انتہائیافسوس ہوا ہے مکمل رپورٹ سی ایم خادم اعلی میاں شہباز شریف کو بھجوائی جا ئے گی تا کہ حادثے کے لواحقین کو مالی امداد مل سکے MMروڑ پر متعدد آئے روز حادثات کی شرع میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے 1122کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر سے جا ئے وقوعہ پر پہنچتے ہو ئے ٹائم لگتا ہے اتنی دیر میں فرسٹ ٹریٹ نہ ملنے کی وجہ سے مضلوب فرد موت کے منہ میں چلا جا تا ہے جا ئے وقوعہ سے انتظامیاں نے مضلوب افراد کا سامان اکٹھا کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔
ٹرالر،ویگن تصادم