بلاول بھٹو زرداری 16ستمبرکو دادو میں جلسے سے خطاب کرینگے

بلاول بھٹو زرداری 16ستمبرکو دادو میں جلسے سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بروز ہفتہ 16ستمبر، شام 6 بجے دادو شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا، اس جلسہ عام سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی خطاب کریں گے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ جلسہ عام کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں کل پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑوکی زیر صدارت دادو میں اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنما، ایم این ایز و ایم پی ایز،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل ، ٹان و یونین کونسلز کے چیئرمین اور کونسلرز شریک ہونگے، اجلاس کے بعد صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو پریس کانفرنس کریں گے۔