وزیر اعلیٰ سندھ کے آئی جی کو تین آپشنز، رخصت، تبادلہ یا پیشہ ورانہ ہم آہنگی

وزیر اعلیٰ سندھ کے آئی جی کو تین آپشنز، رخصت، تبادلہ یا پیشہ ورانہ ہم آہنگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی آئی جی اے ڈی خواجہ اور حکومت سندھ کے درمیا ن تنازع ختم نہیں ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ وزیر اعلی ہاؤس میں دونوں بڑوں کی بیٹھک میں وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اے ڈی خواجہ کو تین آپشنز دیئے۔ پہلا آپشن رخصت پر چلے جائیں، دوسرا آپشن تبادلہ کرا لیں اور آخری آپشن ہم سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کر لیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس میں بھرتیاں سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں تو ہی بہتر ہے، صوبے میں اہم افسران کی تعیناتی میں حکومت سے تجاویز لی جائیں، جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ حکومت سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، پولیس کو محکمے کی طرح چلانا چاہتا ہوں۔

مزید : کراچی صفحہ اول