بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندھ رابطہ کمیٹی کے رکن اور پریس سیکرٹری نعمان علی شیخ ،سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو اور سابق ایم پی اے بھیرولال بالانی نے الگ الگ ملاقات کی ۔اس موقع پر میڈیا سیل بلاول ھاؤس کے انچارج سریندر ولاسائی بھی موجود تھے-ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور ،سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں سندھ میں رہنے والے غیر مسلم اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستانیوں کی پارٹی ہے اور سب کے لئے یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول