پاکستان قازقستان کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق

پاکستان قازقستان کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )پاکستان اور قازقستان نے دفاع، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کیلئے مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق صدر ممنون حسین اور قازقستان کے وزیراعظم بکیت زہان ساگنتیو ا نو ف (Bakytzhan Sagintayev)کے درمیان ہفتے کے روز آستانہ میں ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔ صدر ممنون حسین نے دو طر فہ تعلقات کو کثیرالمقاصد شراکت میں تبدیل کرنے کے علاوہ دوطرفہ تجارت بڑھانے اور ویزہ پالیسی میں نرمی کرنے پر زور دیا اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے معاملے پر منصفانہ موقف اپنانے پر قازخستان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔انکامزید کہنا تھا پاکستان تیل و گیس کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے اور پاکستانی فرمیں قازخستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ۔ ا نہو ں نے تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی و سڑک کے رابطے قائم کرنے پربھی زور دیا۔صدر نے کہا علاقائی اقتصا د ی استحکام کیلئے پاکستان، چین ، قازخستان اور کرغزستان پر مشتمل چار فریقی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے صنعت ، تجارت ، ثقا فت و تعلیم کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلوں کی تجویز دی جسے وزیراعظم قازخستان نے قبول کرتے ہوئے کہا پا کستا ن کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکن کے طور پر شمولیت کے بعد خطے میں اس کے تعلقات مزید بڑھیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کیلئے قازخستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے سمیت معدنیات ، کان کنی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبو ں میں پاکستان کیساتھ تعاون میں اضافے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیااور دونوں ممالک کے ما ہر ین کے درمیان رابطے کی بھی تجویز دی۔

پاک قازخستان اتفاق

مزید : کراچی صفحہ اول