مسلم لیگ ن کی مزید مضبوطی وقت کا تقاضہ ہے :امیر مقام

مسلم لیگ ن کی مزید مضبوطی وقت کا تقاضہ ہے :امیر مقام

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پشاورسٹی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مزیدمضبوطی وقت اہم تقاضاہے،کارکن متحداورپرعزم ہیں،انشاء اللہ صوبے میں سرقیوم کادور ایک بار پھرلیکرآئیں گے، تمام فیصلے بشمول تنظیمی امورکے فیصلے باہمی مشاورت سے کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورسٹی کے200رکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی،ڈسپوزبل منصوبے اورسوشل میڈیاکی سیاست جان چکے ہیں،ایم ڈی خیبربینک کونوٹس جاری کرنابھی پرویزخٹک کاسیاسی چال اورطے شدہ ڈرامہ ہے،ایم ڈی کا کنٹریکٹ ویسے بھی2اکتوبرکوختم ہونیوالاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کونوٹس دینے کی بجائے اپنے کیخلاف الزامات غلط ثابت کرنے چاہئے تھے ،صرف اشتہاردینے پرنوٹس دیناسمجھ سے بالاترہے جس سے صوبائی حکومت کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان ساڑھے چارسال اپنی حکومت کی ناکامی اعتراف کرلیاجس پرانہیں صوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے،صوبے میں کرپشن کی گنگابہہ رہی ہے،صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں اصلاحات کے بلندوبانگ دعوؤں کے باوجود ڈینگی کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیئے،محکمہ تعلیم میں سرکاری نتائج نے بھی صوبائی حکومت کی کھلی کھول دی مگرعمران خان نیازی کوحقائق کی بجائے سب اچھا کارپورٹ دیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سنجیدگی سے خیبرپختونخواکے مسائل حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی،صوبے کوچند طالع آزماسیاستدانوں کی رحم وکرم پرچھوڑدیاہے جسکاجواب عمران خان کوآئندہ عام انتخابات میں دینا پڑیگا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پرویزخٹک صوبے350ڈیمزتونہ بناسکے البتہ اپنے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سوئمنگ پول تعمیر کرنے کاٹینڈرجاری کردیامگرعوام کے مسائل پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں حکومت نہ ہونے کے باوجودپاکستان مسلم لیگ (ن)نے جوفقیدالمثال ترقیاتی منصوبے جاری کئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کوان سے مخبوط الحواس ہوچکی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول