چارسدہ ،سردریاب پل دریا برد،ٹرک ڈرائیور جاں بحق،3زخمی
چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ کے سیاختی مقام سردریاب کے مقام پر دریائے کابل کا پل دریا برد ہو گیا ۔ سیمنٹ سے بھری ٹرک بھی دریا میں گر گیا۔ٹرک ڈرائیور جاں بحق ۔تین افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں سیاختی مقام سردریاب کے مقام پر واقعہ دریائے کابل پر تعمیر شدہ پل خستہ خالی کے باعث دریا بر د ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت سے مردان جانیوالی سیمنٹ سے بھری گاڑی مذکورہ پل کے اوپر سے گزر رہی تھی کہ اس دوران اچانک پل گر گیا جس کے نتیجے میں سیمنٹ سے بھر ا ٹرک بھی دریابرد ہو گیا ۔ واقعہ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیورعلی جان ولد رحمت گل ساکن لنڈی کوتل موقع پر جاں بحق جبکہ د وافراد فضل احمد ولد حاجی مامور اور امان علی ولد عاشق علی زخمی ہو گئے۔ یا د رہے کہ دریائے کابل کے اوپر سردریاب کے مقام پر مذکورہ پل 1937میں انگریز دور میں تعمیر کیا گیا تھا ۔