کشمیراور فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں ٗملیحہ لودھی

کشمیراور فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں ٗملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیراور فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امن کی ثقافت پر اعلیٰ سطح فورم میں اظہار خیال کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور کا مطالبہ کیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خطے میں امن کے لیے کئی دہائی پرانا مسئلہ کشمیرحل کرائے، کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا کا ضمیر جاگ جانا چاہیے، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال عالمی قوانین، انصاف اور انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیراور فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں جہاں کے لوگ ابھی تک حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ٗہمیں ان مسائل کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات کی جانب بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وسیع اقتصادی اور سماجی محرومی کی موجودگی میں امن کا حصول ناممکن ہے۔
ملیحہ لودھی