میرٹ کی پالیسی پر کاربند ہیں ،جمشید الدین

میرٹ کی پالیسی پر کاربند ہیں ،جمشید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے میرٹ کی پالیسی کی بالادستی قائم کرتے ہوئے صوبے کے تعلیم یافتہ نوجونوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے محکمہ تعلیم میں چالیس ہزار اساتذہ کو بھرتی کرکے صوبے میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا گیا ہے خواتین ٹیچرز کی بھرتی سے تعلیم نسواں کی شرح میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ایک بچی کو تعلیم یافتہ بنانا پوری قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کے مترادف ہے صوبائی حکومت صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول نوشہرہ کلاں میں 119 خواتین اساتذہ کی تقرر نامے تقسیم کرنے کے موقع پر ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے ڈی او محمدفیاض خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ میرٹ اور این ٹی ایس کے ذریعے اب قابل ترین نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع فرہم ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ دور گزر چکا ہے کہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر روزگار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے تھے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردئیے اب روزگار کی حصول کیلئے کسی کے حجروں اور طواف اور رشوت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی قابل اور ذہین طلباء وطالبات کو روزگار جیسا بنیاد حق ان کو اپنی دہلیز پر ملے گا۔