تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف کی گرفتاری کے خلاف سردریاب میں احتجاجی مظاہرہ

تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف کی گرفتاری کے خلاف سردریاب میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف کی گرفتاری کے خلاف سردریاب میں احتجاجی مظاہرہ ۔ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی ۔ ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ لعل محمد لعل۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف تاجر اتحاد کے زیر سردریاب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے پشاور چارسدہ روڈ بند کرکے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے مرکزی رہنماؤں مولانا صلاح الدین شاکر ، لعل محمد لعل اور دیگر نے تاجر رہنماء افتخار حسین صراف کی گرفتار ی کی شدید شدید مذمت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے تاجروں کو تنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور آئے روز تاجروں پر ناجائز جر مانوں کے خلاف آواز اٹھانے پر تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف اور جنرل سیکرٹری حبیب اللہ کے خلاف تین ایم پی او کے تحت وارنٹ جاری کئے گئے اور مرکزی صدر افتخار حسین صراف کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں سے تاجر برادری کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا ۔ ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامی کا بدلہ تاجر وں سے لے رہی ہے مگر تاجر اتحاد ضلعی انتظامیہ کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ تاجر رہنماء کو فوری طور پر باعزت طور پر رہا نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر ہو گی ۔