روہنگیا مسلمانوں جیسا سلوک مہاجروں سے ہورہا ہے ، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی ( نیٹ نیوز ) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیا روہنگیا مسلمانوں جیسا سلوک مہاجروں سے ہورہا ہے؟ فاروق ستار بیان پرمعافی مانگیں انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، یہ لوگ ہمیشہ الٹی بات کرتے ہیں، فاروق ستار کا وہی مائنڈ سیٹ ہے جو بانی ایم کیوایم کا تھا۔ناصر حسین نے کہا کہ فاروق ستار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، ان کے عزائم کیا ہیں سب کوپتا ہے، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، یہ کبھی نئے صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی کچھ۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل میں نامزد دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر ہم نے کہا تھا ایک ڈیٹا فارم انتظامیہ کے پاس ہونا چاہیے، مردم شماری پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے ا?صف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر کہا کہ آصف زرداری کے جیل میں گزارے گئے دس سالوں کا حساب کون دے گا۔دوسری جانب سعید غنی نے بھی نیب کی درخواست پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ آصف علی زرداری نے 27 سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا، نوازشریف کے 2 ادوار اور مشرف دور میں آصف زرداری کا احتساب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، نیب کی اصلیت بے نقاب ہو چکی اب نیب شرمندگی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔