صوابی پولیس کی ضلع بھر میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں موک ریہرسل کی مشقیں

صوابی پولیس کی ضلع بھر میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں موک ریہرسل کی مشقیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر (نمائندہ خصوصی)ایمرجنسی اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی پولیس کا پولیس دفاتر ،جوڈیشل کمپلیکس،ہسپتالز،یونیورسٹیوں ،کالجوں و سکولوں میں موک ریہرسل کیے گئے موک ریہرسل خطرے کے سائرن بجتے ہی چند منٹوں ہی میں پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگر موقع پر پہنچ گئے پولیس ترجمان کے مطابق موک ریہرسل میں، آر آر ایف کمانڈوز سکواڈ،ایلیٹ فورس اور پولیس کی چاک وچوبند مختلف دستوں نے بھر پور مظاہرہ کرکے مشقیں کی گئی۔پولیس افسران و جوان، کا عملہ،ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ، ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی ،ڈی ایس پی رزڑ شاہ ممتاز خان اورڈی ایس پی چھوٹا لاہور افتخار خان کی قیادت میں ،سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مراد علی شاہ باچا ، ایس ایچ او زا و دیگر بھاری پولیس نفری سائرن بجتے ہی موقع پر پہنچ کر چاروں اطراف سے پولیس دفاتر کو گھیرے میں لے لیا، آپریشن 50منٹ تک جاری رہا،،موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کے نمٹنے سے آگاہ کرنا ہیں اورموجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پرپولیس،ایلیٹ فورس،اور دیگر نفری کو موقع پر پہنچنا مقصود ہیں۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیکرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔