رستم میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی

رستم میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی

مردان (بیورورپورٹ) رستم میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی ہوگئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا بختی روان ولد مالٹو نے رستم پولیس کو بتایاکہ گذشتہ درمیانی رات مبینہ ملزمان فاضل ،سید محمد پسران دلیل خان ساکنان اشاڑی ڈھیری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سید دوران اورسید رحمان عرف گاگا نے ہمارے گھرمیں داخل ہوکر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے میرا بھائی سلیم اور بہن مسماۃ (گ) لگ کر زخمی ہوگئے رپورٹ کے مطابق ملزمان اور مجروحین کے درمیان مستورات کا تنازعہ چلاآرہاتھا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے دریں اثناء مجروحین کے رشتہ داروں نے پریس کلب آکر بتایاکہ وقوعہ کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے تاہم دیگر ملزمان جو بااثر ہیں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایاجائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر