جندول ،دیرینہ تنازعہ میں ایک شخص قتل

جندول ،دیرینہ تنازعہ میں ایک شخص قتل

جندول(نمائندہ پاکستان ) تھانہ ثمرباغ کے حدود گاوں کمانگروں میں مخالف فریق نے جائداد کے تنازعہ پر اسلحہ آتشین سے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے امیر نواب ولد امیر سلطا ن کو قتل کر دیا،تھانہ ثمرباغ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مقتول کے بیٹے امیر سجاد کا کہنا تھا کہ گاوں شنجئی میں زمین پر ان کا مخالف فریق کیساتھ تنازعہ تھا جس کے بعد گذشتہ روز جب اس کا والد گھر واقع سورہ غنڈئی سے گاڑی میں بازار ثمرباغ جا رہا تھا کہ اس دوران تاک میں بیٹھے امجد علی ولد عبد الجلیل ،عمران ولد دوست محمد ،سلطان حمید ولد عبد الحمید اور سید زمان ولد شیر بہادر نے اس پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا اور قریبی جوار کے کھڑے فصل میں داخل ہوکر فرار ہو گئے، تھانہ ثمرباغ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم تا حال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر