تخت بھائی : نیا ٹرانسفارمر فراہم نہ کرنے پرشاہراہ بند کرنے کی دھمکی

تخت بھائی : نیا ٹرانسفارمر فراہم نہ کرنے پرشاہراہ بند کرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( نامہ نگار )تخت بھائی کے گنجان آباد علاقے مزدور آباد کے رہائشیوں نے بجلی کا نیا ٹرانسفارمرفراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت کو شاہراہ ملاکنڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ۔میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) PK-26کے صدر محمد رفیق، جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنماء عبد الجلیل، پی ٹی آئی یو سی دامن کوہ کے جنرل سیکرٹری شہزاد پائندہ خیل ، سماجی رہنماء و معززین علاقہ محمود الحسن، عبدالجلیل ، شیر عالم ،جہانزیب اور دیگر درجنوں رہائشیوں نے کہا کہ ان کے علاقے مزدور آباد محلہ نمبر9, 10, 11, 12, 13کے بجلی کا100kv ٹرانسفارمر گزشتہ چار ماہ سے خرابی کا شکار ہے واپڈا انتظامیہ ہر بار انہیں ناقص میٹریل سے مرمت شدہ ٹرانسفارمر فراہم کر تی ہے جو تین دن بھی نہیں کام نہیں کرتا اور خراب ہو جاتا ہے، مقامی ایم پی اے افتخار علی مشوانی اور دیگر متعلقہ حکام سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود بھی ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ گزشتہ تین دنوں سے مذکورہ ٹرانسفارمر دوبارہ خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے پینے کا پانی ناپید ہو چکا ہے، ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی کے ناروار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار نے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، حکومتی ارکان اور متعلقہ حکام سے بار بار رابطہ کرنے کے باجود بھی ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ، انہوں نے ایم پی اے افتخار علی مشوانی، ایم این اے علی محمد خان ، تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری طور پر بجلی کا نیا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹے کے اندر اندر مذکورہ علاقے کو بجلی کا ٹرانسفارمر فراہم نہ کیا گیا تو وہ شاہراہ ملاکنڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دینگے ۔