سہیل سیال نے تالہ توڑ گروپ کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہر میں تالہ توڑ گروپ وارداتوں کی اطلاعات پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید براں وزیر داخلہ سندھ نے چوری اور دیگر جرائم میں سرگرم عناصر کے خلاف کریک ڈوان کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنے کا حکم بھی جاری کیا ہے