چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ
چارسدہ (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحی جان آفریدی کا دورہ چارسدہ ۔ نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلکس کی تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار ۔ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰ آفرید ی نے چارسدہ کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی سمیت دیگر جوڈیشل افسران اور بار کے عہدیداروں کے ہمراہ نوتعمیر شدہ جوڈیشل کمپلکس کا تفصیلی دورہ کیا ۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلکس کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا البتہ کام کی سست روی اور مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ۔ اس موقع پر چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے صدر وارث خان ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے نو تعمیر شدہ جو ڈیشل کمپلکس میں وکلاء کیلئے ناکامی سہولیات کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے بار رہنماؤں کو اس حوالے سے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔