مہمند ایجنسی أتحصیل امبار میں کرومائیٹ پہاڑ تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ

مہمند ایجنسی أتحصیل امبار میں کرومائیٹ پہاڑ تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی تحصیل امبار میں کرومائیٹ پہاڑ تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ۔ گولیاں لگنے سے فریقین کے چار افراد زخمی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داری کے تحت فریقین کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن کے تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں کرومائیٹ معدنیات کے تنازعے پر گزشتہ روز فریقین جان محمد اور نازمین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے غاد نور، امین، سلطان گل اور ضیاء الحق ساکنان شاتی مینہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے باجوڑ کے خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیٹیکل انتظامیہ نے چھاپہ مار کر دونوں فریقین سے اجتماعی ذمہ داری کے تحت تین تین افراد گرفتار کر لیا ہے۔ اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر