مظفرآباد، چھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری

مظفرآباد، چھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عدالت العالیہ وشریعت کورٹ آزادجموں وکشمیر نے چھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ایڈیشنل رجسٹرارکے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یوسف ہارون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/فیملی جج ضلع سدھنوتی کو تبدیل کر کے حویلی کہوٹہ ،نازیہ اشرف کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج /ریفرنس جج مظفرآباد تعینات کردیا گیاہے جبکہ چار نئے تعینات ہونے والے ججز محمد فاروق رشید مغل کو ضلع کوٹلی ،خالد حسین ثاقب کو مظفرآباد ،آفتاب طارق کو ہجیرہ جبکہ محمد شکیل خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/فیملی جج سدھنوتی تعینات کردیا گیا ہے۔دریں اثناء عدالت العالیہ سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ نے حسب سفارش جوڈیشل سلیکشن بورڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج بی 20کی چارخالی اسامیوں پر کامیاب امیدواران کو بمطابق آرڈر آف میرٹ بطور ایڈیشنل وسیشن جج بی 20معہ مروجہ الاؤنسسز تعینات کی جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے جن میں محمد فاروق رشید مغل،خالد حسین ثاقب،آفتاب طارق اور محمد شکیل خان شامل ہیں ۔تقررنامے دو سال کے لیے آزمائشی ہوں گے ۔