مظفرآباد،بلدیہ کا عملہ امبور بازار کا کچرا مقامی شخص کے پلاٹ میں پھینکنے لگا

مظفرآباد،بلدیہ کا عملہ امبور بازار کا کچرا مقامی شخص کے پلاٹ میں پھینکنے لگا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چراغ تلے اندھیرا۔بلدیہ کا عملہ امبور بازار کی صفائی ستھرائی کر کے کچرا مقامی شخص کے پلاٹ میں پھینکنے لگا۔بدبو ،تعفن ،کے باعث شہری کا جینا محال ہو گیا ۔بلدیہ کے ذمہ داران جان بوجھ کر خاموش تماشائی کا کردارادا کرنے لگے ۔نوٹس لیا جائے ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق امبور بازار سے متصل سید مظلوم شاہ کے پلاٹ پر پورے بازار کا کچرا بلدیہ کے اہلکار اور بالخصوص دکاندار حضرات جمع کر کے پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے کچرے کا بڑا ڈھیر بن چکا ہے ۔بدبو اور تعفن کے باعث امبور بازار میں اہل محلہ کا جینا حرام ہو چکا ہے ۔کئی بار بلدیہ کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا مگر بلدیہ کے اہلکار اور آفیسران امبور آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک کچرے کے ڈھیر کو نہ اٹھایا گیا تو عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔جسکی تمام تر ذمہ داری بلدیہ حکام پر عائد ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر