بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں 3ملزمان کا 4/4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں 3ملزمان کا 4/4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں 3ملزمان کا 4/4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے 3ملزمان عبدالرزاق، اسلم اور مزمل کو عدالت کے رو برو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے بارود اور دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے جن سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے تینوں ملزمان کا 4/4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے سی ٹی ڈی حکام نے ریمانڈ حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔