طالبہ علیشہ حجاب کو سماجی کارکن راجہ مجاہد افسرکا گولڈ میڈل دینے کااعلان

طالبہ علیشہ حجاب کو سماجی کارکن راجہ مجاہد افسرکا گولڈ میڈل دینے کااعلان

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ علیشہ حجاب کو عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے اصل سونے کا گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں تیرہ ستمبر کو ڈیڑھ بجے بعد دوپہر تقریب منعقد ہوگی ۔ تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کریں گے۔ جس میں علیشہ حجاب کوراجہ مجاہد افسر اصل سونے کا گولڈ میڈل پہنائیں گے، اس موقع پر علیشہ حجاب کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی شاندار کارکردگی پر انھیں ضلع چکوال کا سب سے بڑا ایوارڈ دھن چوراسی بھی پیش کیا جائیگا، اس تاریخی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر