واٹر کمیشن کی کارروائی جسٹس اقبال کلہوڑو کی ناساز طبعیت کے باعث ملتوی

واٹر کمیشن کی کارروائی جسٹس اقبال کلہوڑو کی ناساز طبعیت کے باعث ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے واٹر کمیشن کی کارروائی جسٹس اقبال کلہوڑو کی ناساز طبیعت کے باعث 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کی کارروائی موخر کردی گئی۔ کارروائی کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی طبیعت کی خرابی کے باعث ملتوی کی گئی۔واٹر کمیشن سندھ میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا۔ واٹر کمیشن، سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔گزشتہ سماعت پر ایم ڈی واٹر بورڈ سائٹ، بلدیہ میں پانی چوری کا اعتراف بھی کر چکے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کمیشن نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری آبپاشی، ایم ڈی واٹر بورڈ ودیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ واٹر کمیشن کی آئندہ کارروائی 16 ستمبر کو ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر