مولانا سعید الرحمن تنویر اہلسنت و الجماعت آزاد کشمیر کے امیر منتخب

مولانا سعید الرحمن تنویر اہلسنت و الجماعت آزاد کشمیر کے امیر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) سینکڑوں علما ء کر ام کی مو جودگی میں مولانا سعید الرحمن تنویر کو سواداعظم اہلسنت و الجماعت آزاد کشمیر کا امیر منتخب کر دیا گیا ۔پر یس کا نفرنس کرتے ہو ئے امیر سواداعظم اہلسنت و لجماعت نے اس امر کا ارادہ و اظہار خیال کیا کہ سواداعظم مقبو ضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی مو لانا سعید الرحمن تنویر کا تعلق منگ سے ہے اور ما ضی میں جمعیت علما ء اسلام کے قائمقام امیر اور متحدہ کشمیر جہاد کو نسل کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں اور 2بار جمعیت کے پلیٹ فارم سے حلقہ پانچ سدھنوتی سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں امریکہ ،انگلینڈ ،جرمنی اور پوری دنیا میں معروف مذہبی سکالر کی حثیت سے جانے پہچانے جا تے ہیں اس موقع پر چیئر مین علما و مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی،قاضی محمو د الحسن اشرف ،مولانا منظور الحسن،مولانا ممتاز الحق قاسمی،مفتی عطا الرحمن تنویراور جید علما ء کر ام نے امیر سواداعظم بننے پر سعید الرحمن تنویرکو مبارکباد پیش کی اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیا سعید الرحمن تنویر کو پورے آزاد کشمیر کے علما کر ام نے ٹیلفونگ مبارکبا د دی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جسے مولانا سعید الرحمن تنویر نے ما ضی میں کشمیر کی آزادی کے لیے ایک بے مثال کر دار ادا کیا تھا ایسے ہی اب بھی اپنی صلا حیتوں کو کشمیر کی آزادی اور احیا ئے اسلام کے لیے کو شش کرتے رہیں یادرہے امیر جماعت مولانا سعید الرحمن تنویر ما ضی میں کشمیر کی آزادی کے حوالے سے ایک وفد لے کر ہندوستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نر سیماراؤ سے بھی ملے تھے ۔اس موقع پر علما کرا م نے بے حد خوشی کا اظہار کیا سواداعظم اہلسنت ولجماعت کی قیادت بہترین پاتھ میں دی گئی ہے اور ہم اس امر کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں یقیناامیر جماعت سعید الرحمن تنویر ما ضی کے مقابلے میں اس موجود ہ وقت میں زیادہ کو شش کرینگے کشمیر کی آزادی کے لیے جو یقیناًمو ثر بھی ہو نگی۔