حکومت برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آوازبلند کرئے،ریفیوجیز کونسل

حکومت برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آوازبلند کرئے،ریفیوجیز کونسل

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل پارٹیرریفیوجیز کونسل کی مجلس شوریٰ کے ممبر ان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت ‘ حکومت پاکستان برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ ‘ کشمیر سمیت برمی مسلمانوں کو انصاف دلانے کے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے‘مسلمانوں کے علاقوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے ‘مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ ممبر مجلس شوریٰ ‘تفصیلا ت کے مطابق آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے میڈیا سیل کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ اے پی آرسی کی مجلس شوریٰ کے ممبر ان نے برمی اتنہا پسندوں کی وہاں کے فوج سے مل کر روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ‘ فوج اور انتہاء پسندوں کے حملوں میں جاں بحق مسلمانوں کی تعداد ہزاروں ہے ‘ برما میں ڈھائے جانے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘ آنگ سان سوچی اور آشن ورتھو کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ‘ برمی مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں ‘کشمیر،برما،فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘ عالمی برادری برما میں مظالم کے خلاف چپ کا روزہ توڑے اور برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کروائے۔مسلمان خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ‘انہوں نے مزید کہا کہ برمامیں بزرگوں اور مردوں کو جبری ہجرت پر مجبور کیا جارہا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر