سابق ایم پی اے سیمل کامران کی طرف سے دو الگ درخواستیں دائر
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں سابق ایم پی اے سیمل کامران نے سینیٹرپری گل آغا، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور بیروزکمال کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں ہراساں کرنے کی الگ سے ایک اوردرخواست بھی دائر کی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ایم پی اے سیمل کامران نے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں،پہلی درخواست میں سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت اور بیروزکمال کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے تھانہ چوہنگ پولیس کو درخواست دی تھی کہ راجہ بشارت اور بیروزکمال نے اس کے زیوارت پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے ،یہ زیورات اس نے خوردبرد کیے ہیں ،مذکورہ افرادکے خلاف 406کے تحت مقدمہ درج کیا جائے لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،دوسری درخواست 7افراد کے خلاف ہراساں کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزارکو سینیٹرپری گل آغا کے کہنے پر ہراساں کیا جا رہا ہے ،عدالت مذکورہ افراد کو ہراساں کرنے سے روکے،عدالت نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ پولیس سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کر لی ہے۔